اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کااجلاس،فنانس بل 2025شق پانچ کثرت رائےسےمنظور،سولر سستا ہو گیا

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، جس میں فنانس بل 2025 کی شق نمبر پانچ کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بل میں کئی اہم ترامیم شامل کی گئیں، جن میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔فنانس بل میں ٹیکس نظام کو شفاف بنانے کیلئے سیلز ٹیکس سے متعلق فراڈ کے قوانین میں بھی سختی کی گئی ہے۔

نئے ضوابط کے تحت اب سیلز ٹیکس میں جعلسازی، جیسے انوائس میں رد و بدل، ڈیٹا میں جان بوجھ کر غلط معلومات دینا یا شواہد کو مٹانا، سب کو ٹیکس فراڈ تصور کیا جائے گا۔علاوہ ازیں، بل میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنی یا فرد کے متعلقہ افسر کو باقاعدہ طور پر تین نوٹس دینا لازمی ہوگا۔ اس کے بغیر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ایک اور نمایاں ترمیم کے مطابق سیلز ٹیکس فراڈ سے متعلق تحقیقات خفیہ نہیں ہوں گی بلکہ شفاف طریقے سے کی جائیں گی۔ تاہم، اگر ملزم خود انکوائری میں شامل ہو جاتا ہے تو اسے فوری طور پر گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ان ترامیم کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور سیلز ٹیکس سے بچنے کے حربوں کا مؤثر سدباب کرنا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…