منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

چین نے ماحول دوست توانائی منصوبوں کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین نے مئی میں ہوا اور سورج سے اتنی بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی جو یورپی ملک پولینڈ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی تھی۔چین کی جانب سے حالیہ برسوں میں ماحول دوست توانائی کے انفرا اسٹرکچر پر بہت زیادہ کام کیا گیا ہے اور مئی 2025 میں ہی 93 گیگا واٹ سولر منصوبوں کی تنصیب کی گئی یا یوں کہہ لیں کہ وہاں ہر سیکنڈ میں لگ بھگ 100 سولر پینلز لگائے گئے۔

اسی طرح 26 گیگا واٹ کے ونڈ ٹربیونز کی تنصیب ہوئی۔ویسے تو سولر پینلز اور ونڈ ٹربیونز سے بجلی کی پیداوار کا انحصار مقامی موسم پر ہوتا ہے مگر ماہرین کے خیال میں محض مئی میں جتنا کام کیا گیا اس سے پولینڈ، سویڈن یا متحدہ عرب امارات کی ضروریات کے مطابق بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔جنوری اور مئی کے دوران چین نے 198 گیگا واٹ بجلی سولر پینلز جبکہ 46 گیگا واٹ بجلی ونڈ ٹربیونز سے حاصل کی گئی جو کہ انڈونیشیا یا ترکیہ کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ایشیا سوسائٹی پالیسی انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے ماہر Lauri Myllyvirta کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ چین کی جانب سے سولر اور ونڈ پاور پر بہت زیادہ کام کیا جا رہا ہے مگر موجودہ پیشرفت دنگ کر دینے والی ہے۔

چین کی جانب سے لگائے گئے سولر منصوبوں کی گنجائش پہلی بار ایک ہزار گیگا واٹ سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ باقی دنیا کے 50 فیصد سولر منصوبوں کے برابر ہے۔چین کی جانب سے ماحول دوست توانائی کے منصوبوں پر کام اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی روک تھام کی جاسکے۔چین دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والی گیسوں کا اخراج کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے مگر وہ ماحول دوست توانائی کی ٹیکنالوجی سپلائی کرنے والا یا منصوبوں پر کام کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…