ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

1000 روپے کا نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، سٹیٹ بینک نے بیان جاری کردیا

datetime 26  جون‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک نیا ایک ہزار روپے کا کرنسی نوٹ دکھایا جا رہا ہے، جس کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ تاہم اسٹیٹ بینک نے اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔مذکورہ نئے نوٹ کی ویڈیوز گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہیں، خصوصا ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر لوگ اسے بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک سوشل میڈیا صارف نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس نے یہ نوٹ 2024 میں خود ڈیزائن کیا تھا، جس سے اس کی اصلیت پر مزید سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹ جعلی ہے اور بینک کی جانب سے ایسا کوئی کرنسی نوٹ جاری نہیں کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق، اگر کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری کیا جائے تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے، جس کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا چینلز اور میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائی جاتی ہے۔اسٹیٹ بینک نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غیر مصدقہ مواد سے محتاط رہیں اور تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…