ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد، 4 ارب 20 کروڑ کی مالیت سے ریکارڈ مدت میں بننے والی سڑک دھنس گئی

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جانے والے جناح اسکوائر منصوبے نے پہلی ہی مون سون بارش میں اپنی اصل ”حقیقت” دکھا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق سرینا چوک کے سامنے 84 روز میں تعمیر ہونے والی سڑک بارش برداشت نہ کرسکی اور زمین میں دھنس گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور اربوں روپے کے اس منصوبے کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

چار ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کا کچھ روز قبل شاندار افتتاح کیا گیا تھا اور اس منصوبے کو وفاقی حکومت کی ”ترقیاتی کارکردگی” کا نمونہ قرار دیا گیا۔تاہم، مون سون کے پہلے ہی سپیل میں جی فائیو اور آبپارہ کی طرف جانے والا لوپ بارش برداشت نہ کر سکا اور زمین میں دھنس گیا۔واقعے کے بعد سی ڈی اے نے مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا ، لیکن عوامی سطح پر یہ سوال شدت سے اٹھ رہا ہے کہ کیا منصوبے کی جلد تکمیل کے چکر میں تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ کیا گیا؟ یا پھر یہ سب بدعنوانی اور ناقص نگرانی کا نتیجہ ہے؟۔سی ڈی اے کی جانب سے جناح سکوائر کو ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا تھا۔ پہلی مون سون کی بارش سے پڑنے والے کھڈے نے تعمیراتی کام پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…