جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 350 ملین ڈالر معاہدے پر دستخط

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ویمن انکلیوسو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سب پروگرام II) کے تحت 350 ملین ڈالر معاہدے پر دستخط ہوگئے۔معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری سبینہ قریشی اور اے ڈی بی کی جانب سے منصوبے کے ایڈمنسٹریشن یونٹ کے سربراہ دنیشن راج شیوکوٹی نے دستخط کیے، جبکہ فنانشل انٹرمیڈیئری لون کے پروجیکٹ معاہدے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔یہ معاہدہ حکومت پاکستان کے خواتین کی معاشی بااختیاری کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی، کاروباری مواقع میں وسعت اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جو ملک میں جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔سب پروگرام II پہلے مرحلے میں کی گئی بنیادی پالیسی اصلاحات پر استوار ہے اورچار اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں خواتین کی مالی شمولیت کے لیے موزوں پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل ،خواتین کے لیے مالی وسائل کی دستیابی میں اضافہ ،خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا، مالیاتی شعبے میں مساوی اور جامع کام کے مواقع کی ترویج شامل ہیں۔

اس منصوبے کے تحت 350 ملین ڈالر کی مالیاتی معاونت میں 300 ملین ڈالر پالیسی بیسڈ قرض اور 50 ملین ڈالر فنانشل انٹرمیڈیئری لون شامل ہے۔ یہ فنڈنگ پاکستان کے لیے ایک جامع، مضبوط اور پائیدار معیشت کی تشکیل کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ معاہدے پر دستخط حکومت پاکستان کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ خواتین کو قومی معیشت کا فعال حصہ بنایا جائے۔ یہ پروگرام خواتین کو مالی وسائل تک مؤثر رسائی فراہم کرے گا، ان کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کی معاشی خودمختاری کو تقویت ملے گی بلکہ ایک زیادہ جامع، مساوی اور خوشحال مستقبل کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…