جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایران اسرائیل جنگ، حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کردی

datetime 21  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ حالات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے تمام آئل کمپنیوں کو تیل کے ذخائر یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ممکنہ بحران سے بچاؤ اور ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فوری طور پر 14 کروڑ لیٹر پیٹرول درآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایک خط کے ذریعے کم از کم 20 دن کا تیل ذخیرہ رکھنے کی تاکید کی ہے۔

اوگرا نے واضح کیا ہے کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث کمپنیوں کو تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے حکومتی ہدایات پر فوری عمل کرتے ہوئے تقریباً 7 کروڑ لیٹر پیٹرول کی خریداری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ پی ایس او حکام کے مطابق یہ تیل بردار جہاز معمول کے شیڈول سے پہلے، یعنی 6 جولائی کی بجائے 26 جون کو کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی تک ملک میں 14 کروڑ لیٹر اضافی پیٹرول دستیاب ہوگا۔ اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو اضافی ہنگامی ٹینڈرز بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…