بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایف بی آرمیں غیر رجسٹرڈ افراد کیخلاف گھیرا تنگ، بینک اکاؤنٹ چلانے پرپابندی، بجلی وگیس کاٹ دی جائیگی

datetime 20  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص بینک اکاونٹ نہیں چلا سکے گا۔جمعرات کو سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سیلز ٹیکس میں نان رجسٹرڈ کو زبردستی رجسٹرڈ کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ ہمارے کمشنرز نان رجسٹرڈ کو رجسٹریشن کا کہیں گے، جو بھی بندہ رجسٹر نہیں ہوگا اس کا اکاونٹ بند کر دیا جائے گا، جب وہ رجسٹر ہو گا تو 2دن میں اکائونٹ بحال کر دیا جائے گا، نان رجسٹرڈ کاروبار کی شناخت کی جائے گی، سب سے پہلے نان رجسٹرڈ افراد کو رجسٹریشن کیلئے نوٹس ملے گا، جو بندہ فیکٹری چلا رہا ہے، سیلز بھی کر رہا ہے اسے رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔نوید قمر نے سوال کیا کہ اس عمل کا نفاذ کیسے ہوگا؟ کیسے پتہ چلے گا کہ فلاں رجسٹرڈ نہیں؟۔

ایف بی آر حکام نے جواب دیا کہ کچھ لوگ انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں لیکن سیلز ٹیکس میں نہیں، کئی لوگوں کا انڈسٹریل میٹر لگا ہوا ہے لیکن سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں، ہم اپنے ریکارڈ میں دیکھ کر شناخت کر کے ایسے لوگوں کو نوٹس بھیجیں گے، کراچی میں کئی فیکٹریاں سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص بینک اکاونٹ نہیں چلا سکے گا، سیلز ٹیکس میں رجسٹر نہ ہونے والے شخص کو پہلے نوٹس بھیجا جائے گا، نان رجسٹرڈ شخص کا بینک اکاونٹ رجسٹر ہونے کے بعد قابلِ استعمال ہو گا، نان رجسٹرڈ ٹیئر ون ریٹیلرز کا بجلی اور گیس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ یہ شخص سیلز ٹیکس ادا نہیں کر رہا؟۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ انکم ٹیکس دینے والے کاروبار سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے اہل ہیں ان کی انکم کو دیکھا جائے گا، سیلز، سپلائی اور کاروبار کے حجم کے اندازے سے رجسٹر نہ ہونے والے کے خلاف کارروائی ہو گی۔اس موقع پر ممبر کمیٹی جاوید حنیف نے ایف بی آر کی تجویز 14 اے سی کی حمایت کر دی۔چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ یہ نہ ہو کہ قانون بنایا جائے اور گلے میں کسی اور کے پھندا ڈالا جائے۔چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں وہ فائلنگ نہیں کرتے، سیلز ٹیکس میں ایک تہائی مینیو فیکچررز بھی رجسٹرڈ نہیں ہیں، جو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں وہ انڈر فائلنگ کرتے ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ قانون میں سزائیں ہیں اور ان کا کوئی فائدہ نہیں، مزید قانون سخت کر رہے ہیں، سزائیں بڑھانے سے بہتر ہے، ٹیکس دہندہ کو مراعات دیں، ٹیکس نیٹ بھی بڑھے گا، لوگ رجسٹر ہوں گے، ٹیکس ریٹ کو کم کریں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ اور ایمنسٹیز اب نہیں دی جائیں گی، ٹیکس چھوٹ اور ایمنسٹیز کا دور گزر چکا، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے اور اس پر پراسس جاری ہے۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے نان رجسٹرڈ کا اکاونٹ بند کرکے 2 دن بعد بحال کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بینک اکاونٹ بند کر کے 2 دن بعد بحال کر دیں گے، اس طرح 3 بار اکاونٹ بند کر کے بحال کر دیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز مناسب ہے، اس پر باقاعدہ کام کر کے آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…