اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمرہ کے خواہشمند لوگ ہوشیار ہوجائیں! سعودی حکومت کی نئی سخت پالیسی نافذ

datetime 18  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بین الاقوامی عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے ویزا صرف انہی افراد کو جاری کیا جائے گا جن کی رہائش “نسک مسار” کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر باقاعدہ درج ہو گی۔

یہ نئی پالیسی 10 جون 2025، مطابق 14 ذو الحجہ 1446 ہجری سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اس کے مطابق تمام عمرہ کمپنیوں، سروس فراہم کنندگان اور بین الاقوامی ایجنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زائرین کی رہائش کا بندوبست صرف ان ہوٹلوں میں کریں جو سعودی وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوں، اور ان کی معلومات “نسک مسار” سسٹم میں اپ لوڈ کی جائیں۔

وزارت نے خبردار کیا ہے کہ اس نئے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو ویزوں میں تاخیر یا مالی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت مذہبی سیاحت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد اعلیٰ معیار کی خدمات کو فروغ دینا اور زائرین کو آسانیاں فراہم کرنا ہے۔

“نسک مسار” اب عمرہ زائرین کے لیے ایک مربوط اور جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں سے وہ نہ صرف ویزے اور رہائش کی بکنگ مکمل کر سکتے ہیں بلکہ متعدد زبانوں میں تعلیمی مواد اور رہنمائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…