اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایران اسرائیل جنگ سے ملک میں ایل پی جی کا بحران پیدا ہونے خدشہ

datetime 18  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اس ممکنہ بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایل پی جی کی درآمد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ نہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں اس کی قلت پیدا ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے باعث ایران سے پاکستان آنے والا غیر قانونی پیٹرول بھی متاثر ہوا ہے۔ سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ مکمل طور پر رک گئی ہے۔

ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہونے کے بعد بلوچستان کے کئی سرحدی علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…