اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے اسرائیل کو کتنے کروڑ ڈالر خرچ کرنے پڑ رہے ہیں؟

datetime 17  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایران کے مسلسل میزائل حملوں کے باعث اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایران کی جانب سے داغے گئے جدید اور طاقتور میزائلوں کو روکنا اسرائیلی ڈیفنس سسٹم کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے، جو ماضی میں غزہ سے فائر ہونے والے کمزور اور دیسی راکٹوں سے نمٹنے کا عادی رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں کی مؤثر روک تھام میں ناکامی نے اسرائیل کے دفاعی نظام کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ اس نظام کے بار بار استعمال سے مالی بوجھ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے، جو پیر کی رات کیے گئے، ان کو روکنے پر تقریباً 287 ملین ڈالر کی لاگت آئی، جو کہ ایک سنگین اقتصادی دباؤ ہے۔ان حملوں سے نمٹنے کے لیے اسرائیل عام طور پر اپنا ایرو 3 دفاعی نظام استعمال کرتا ہے، جو تقریباً 90 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ امریکی ساختہ تھاڈ سسٹم بھی استعمال کیا جاتا ہے، جو صرف 40 فیصد اہداف کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان بڑھتے ہوئے اخراجات اور دفاعی چیلنجز نے اسرائیلی سیکیورٹی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…