جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

فلیٹس ،گھر کی خریداری پر ٹیکس کریڈٹ کی سکیم متعارف

datetime 14  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بجٹ میں فلیٹس اور 10مرلہ کے گھر کی خریداری پر 30فیصد ٹیکس کریڈٹ کی سکیم متعارف کرادی گئی۔نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ پراپرٹی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل اور ایف ای ڈی ختم کر دی، پراپرٹی خریداری کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس سلیبز میں مختلف شرح کو کم کیا گیا ہے۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ 5کروڑ کی پراپرٹی خریدنے پرودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرکے 1.5فیصد کر دی گئی، 10کروڑ کی پراپرٹی خریدنے پرودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرکے 2فیصد کر دی گئی۔ 10کروڑ سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کر کے 2.5فیصد کر دی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس سلیبزمیں مختلف شرح کوکم کیاگیا ہے، 5کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھاکر 4.5فیصد کی گئی ہے۔ 5 کروڑ روپے سے 10کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5 فیصد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 10کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی فروخت کرنے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5.5فیصد ہوگی، آئی ایم ایف پراپرٹی کی خرید پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے خلاف ہے۔ رجسٹرڈ کاروبار کو اشیا کی فروخت پر2لاکھ روپے سے زائد کیش لینے پر30ہزارکی پینلٹی لگے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…