بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تنخواہ دار طبقے کے لیے اچھی خبر، آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر آمادہ ہو گیا

datetime 4  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس میں نرمی پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے تجاویز پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اور انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کے اصولی فیصلے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی تمام سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے، جبکہ انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 129 کے تحت اس میں ترمیم کی جائے گی تاکہ یہ رعایت ممکن ہو سکے۔اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے سالانہ غیر مشروط آمدن کی حد کو 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے پر بھی اصولی اتفاق کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ماہانہ 83 ہزار روپے تک کی آمدن ٹیکس سے مستثنیٰ ہو سکتی ہے، جو اس وقت 50 ہزار روپے ماہانہ ہے۔نئی مجوزہ شرحوں کے مطابق:ماہانہ 1 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے گھٹ کر 2.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔1 لاکھ 83 ہزار روپے تنخواہ پر لاگو شرح 15 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد کی جا سکتی ہے۔2 لاکھ 67 ہزار روپے ماہانہ آمدن پر موجودہ 25 فیصد شرح کو گھٹا کر 22.5 فیصد کیا جا سکتا ہے۔جبکہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے تنخواہ پر ٹیکس 30 فیصد کے بجائے 27.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔اس سے زیادہ آمدن والوں کے لیے انکم ٹیکس کی بلند ترین شرح 35 فیصد سے کم ہو کر 32.5 فیصد تک لائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری بجٹ مذاکرات میں ایک اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے، جس میں عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی دفاعی ضروریات کو تسلیم کرتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے موقف اپنایا کہ ملکی سلامتی سے متعلق اخراجات کو مؤخر نہیں کیا جا سکتا، جس پر آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…