منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

صارفین کو گمراہ کرنے پر ہنڈائی موٹرز پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

datetime 16  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے نشاط ہنڈائی موٹرز پر معروف ایس یو وی ہیونڈائی ٹوسان کی لانچ کے موقع پر گمراہ کن مارکیٹنگ کرنے پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔نشاط ہنڈائی نے 2020 میں سوشل میڈیا پر ایک بڑے لائیو ایونٹ میں ٹوسان گاڑی متعارف کرائی اور دعوی کیا تھا کہ اس کی تعارفی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار روپے اور دوسرے ماڈل کے لیے 53 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔تاہم کمپنی کی جانب سے یہ خصوصی قیمتیں صرف 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے لیے دستیاب رہیں، اور اس حوالے سے کسی قسم کا مناسب اور واضح ڈیسکلیمر نہیں دیا گیا تھا بلکہ بہت چھوٹا اور مشکل سے پڑھنے والا محدود مدت کے لیے کا نوٹ دیا گیا تھا۔

اس مختصر وقت کے بعد ہی ہنڈائی نے قیمتوں میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا اور اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سے پرانی قیمتوں کا ذکر ہٹا دیا۔اس حوالے سے انکوائری کے بعد کمیشن نے قرار دیا کہ یہ کمپنی کی جانب سے یہ حکمت عملی صارفین کے لیے گمراہ کن اور غیر منصفانہ تھی۔کمپنی نے پیشکش کی شرائط واضح طور پر بیان نہیں کیں جس سے صارفین میں کنفیوژن پیدا ہوئی، اس کو بیٹ ایڈورٹائزنگ (جھانسہ دے کر اشتہار دینا) کا کیس قرار دیا گیا، جہاں کم قیمت دکھا کر صارفین کو متوجہ کیا جاتا ہے اور پھر فوری طور پر وہ قیمت ختم کر دی جاتی ہے۔کمیشن نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہنڈائی کمپنی دیگر ممالک میں بہتر مارکیٹنگ کے اصول اپناتی ہے، لہٰذاپاکستانی صارفین کو بھی وہی معیار ملنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…