اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک )محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی بندش عیدالفطر کی بعد تک بڑھا دی گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم برائےسکولز ڈاکٹر مراد راس کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہناتھا کوروناوبا کی تعداد کم ہونےپرہی سکول کھو لےجاسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہری کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں،40 سال سے زائد عمر کے شہری ہر صورت اپنی ویکسنیشن کروائیں ، اب صرف سماجی فاصلے اور ویکسی نیشن کےذریعہ ہی ہم کورونا وائرس کو کم کرسکتے ہیں،عوام اورحکومت مل کرکورونا وائرس کو کم کرسکتے ہیں۔