اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ایف بی آر نے مہنگی گاڑیاں رکھنے والے300ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری کردیئے

datetime 4  مئی‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے لگژری گاڑیاں رکھنے والے ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 1300سی سی سے زائد گاڑیاں رکھنے والے 300ڈاکٹروں

کو نوٹسز جاری کرکے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام ڈاکٹروں کی گاڑیوں کی تفصیلات محکمہ ایکسائز سے حاصل کی جا چکی ہیں۔ پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں سے گاڑیاں خریدنے کیلئے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،انکی اپنی آمدن کیا ہے ، وہ کیا تنخواہ لے رہے ہیں اور انکے گھر کے اخراجات کیا ہیں اور انہوں نے گاڑیاں کیسے خریدی ہیں، تنخواہوں کے علاوہ انکی ذرائع آمدن کیا ہے ۔ انہوں نے تاحال اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ایف بی آر کو کیا اثاثے ظاہر کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان ڈاکٹروں کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کے حوالے سے پلان تیار کیا جا رہا ہے ،تمام ڈاکٹروں کو تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے ۔ اگر 15 روز میں تفصیلات فراہم نہ کی گئیں تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…