کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے رواں ماہ سے بینظیر مزدور کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ، کارڈ کے ذریعے صنعتی ورکرز کو مفت علاج،تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے رواں ماہ سے بینظیر مزدور کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا، پہلی مرتبہ تمام سہولتیں اورمراعات صنعتی مزدوروں کو ملیں گی۔سندھ پہلا صوبہ ہوگا، جورجسٹرصنعتی مزدوروں کو
خصوصی کارڈ کا اجرا کرے گا، پہلے مرحلے میں 6لاکھ 25ہزار رجسٹرصنعتی مزدوروں کوبینظیر کارڈ ملیں گے ، کارڈ کے ذریعے صنعتی ورکرز کو مفت علاج،تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی۔سندھ حکومت نے بے نظیر مزدور کارڈ کے لیے ایک ارب روپے نادرا کو فراہم کردیے ہیں ، بے نظیر مزدور کارڈ کے اجرا سے محکمہ لیبر میں جعلسازی کا بھی خاتمہ ہو سکے گا ۔نادرا کے زریعے بینظیر مزدور کارڈکااجرا کیاجارہاہے، تمام صنعتی مزدوروں کا ریکارڈ نادرا کے ذریعے محفوظ ہوگا۔یاد رہے گذشتہ سال سمتبر میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ نادراکیساتھ جومعاہدہ طے ہوا یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے، منصوبے سے کم ازکم 6 لاکھ25ہزارمزدوروں کو کارڈ ایشو ہوگا جبکہ ایک وقت آئیگا جب 50لاکھ سے زائدمزدوروں کو کارڈ فراہم ہوں گے۔وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا صرف نادرا کے پاس ہے، نادرایہ کارڈ بناکر مزدورکو دیگا تو مکمل ڈیٹا مرتب ہوگا، سندھ حکومت کے قدم سے مزدوروں کوحق پہنچانیمیں آسانی ہوگی۔