اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ ہی پچھلے گند کو صاف کرنا تھا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ ہی پچھلے گند کو صاف کرنا تھا، جو گندگی بھی ڈلی انھوں نے ڈالی،اداروں کو پامال کیا، لوگوں نے ہمیں پارلیمنٹ میں بھیجا ہی اسی لئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے سوموٹو میں ڈائریکشن دی کہ
پی آئی اے میں گزشتہ دس سال کی بھرتیوں کی سکروٹنی کی جائے، یہ ساری بھرتیاں سیاسی اور آؤٹ آف میرٹ ثابت ہوئیں،پاکستان پر یہ بدنما داغ ان کی وجہ سے لگا ہے،ہم نے انکوائری مکمل کر لی،(آج)منگل کو کابینہ اجلاس میںپی آئی اے کے 40 لوگوں کا کیس کے کر جا رہے ہیںانہوںنے کہاکہ میں 1985 سے کہتا آریا ہوں کہ یہ جعلی لوگ ہیں۔ غلام سرور کے الفاظ پر اپوزیشن نے احتجاج کیا