اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 17 لاکھ پاکستانی روپے تک پہنچ گئی۔ بٹ کوائن کی قیمت میں گزشتہ دو سال کے دوران تقریباً دو لاکھ روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر 2017ء میں دنیائے انٹرنیٹ کی اس کرنسی کے ایک یونٹ یا یوں کہہ لیں کہ ایک سکے کی قیمت 14 ہزار 450 ڈالرز( 15 لاکھ 26 ہزار281 روپے ) پر پہنچ گئی تھی۔اپریل 2018ء میں پاکستان میں
بٹ کوائن اور دیگر ورچوئل کرنسیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائنز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکا وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔