بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

عید الفطرکیلئے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کب سے ہوگا؟اس مرتبہ ایس ایم ایس کوڈ کے ذریعے ہر صارف کو کتنے پیکٹس دئیے جائینگے،سٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (سی پی پی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایس ایم ایس شارٹ کوڈ 8877 کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جویکم جون سے 14جون تک جاری رہے گا۔بینک ذرائع نے بتایاکہ عید الفطر کے موقع شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا بذریعہ ایس ایم ایس کیا جا رہاہے جس کے لیے شہری 8877 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایک خالی

جگہ اور اپنی منتخب برانچ کا کوڈ نمبر میسج کریں جس کے جواب میں شہری کو ٹرانزیکشن نمبر اور برانچ کا پتہ موصول ہوگا،شہری موصول ہونے والے ٹرانزیکشن نمبر کو متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پیش کرکے مطلوبہ نئے کرنسی نوٹس حاصل کر سکیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ اس نظام کے تحت ہر صارف کو 10 روپے کے 3 پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹ کا ایک ایک پیکٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…