بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

چین کا ٹرمپ کو کرارا جواب: شراب سمیت کتنی امریکی مصنوعات پر اضافی محصول عائد کردیا؟

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

بیجنگ(سی پی پی) چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی 128 اشیا پر 25 فیصد تک محصول عائد کر دیا ہے جن میں شراب اور خنزیر کا گوشت بھی شامل ہے۔چین نے درآمدی محصول میں اضافہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور المونیم کی امریکہ میں درآمدات پر محصول کے اضافے کے جواب کیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ یہ اقدام ‘چینی مفادات کے تحفظ اور امریکہ کے نئے محصول سے ہونے والے نقصانات کے سلسلے میں ‘توازن پیدا کرنے’ کے لیے کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل چین نے کہا تھا کہ وہ تجارتی جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر ان کی معیشت متاثر ہوتی ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔بہر حال صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا تھا کہ تجارتی جنگیں اچھی ہوتی ہیں اور امریکہ کے لیے یہ جنگ جیتنا آسان ہوگا۔ امریکی حکام نے پہلے ہی دسیوں ارب ڈالر کے چینی درآمدات پر محصول لگانے کے منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چین میں تجارت کے ناجائز عمل کے جواب میں کیے گئے اقدام ہیں کیونکہ اس سے امریکی کمپنیاں متاثر ہوتی ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے اس کے علاوہ تجارتی جنگ میں ‘جیسے کو تیسا’ کے مصداق مزید اقدام کے امکانات ہیں۔امریکہ سے آنے والے سکریپ المونیم اور خنزیر کے فروزن گوشت پر حالیہ محصول کے علاوہ اضافی 25 فیصد محصول لگائے جائیں گے۔اس کے علاوہ نٹس، تازہ اور سوکھے پھل، جنسینگ اور شراب کے محصول پر 15 فیصد کا اضافہ ہوگا۔سٹیل کے لپٹے ہوئے سریے یا سلاخوں پر بھی 15 فیصد محصول کا اضافہ ہوگا۔چین نے کہا ہے کہ نئے محصول صدر ٹرمپ کے ایلومینیم اور سٹیل کی درآمدات پر محصول میں اضافے کے جواب میں ہیں۔ان کے علاوہ آئندہ مزید محصول میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔گذشتہ ماہ 22 مارچ کو امریکہ نے کہ تھا کہ وہ 60 ارب چینی درآمدات پر محصول لگانے کا منصوبہ رکھتا ہے اور وہ امریکہ میں چینی سرمایہ کاری کو محدود کرنا چاہتا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا چین کی جانب سے مبینہ دانشورانہ املاک کی چوری کے جواب میں کر رہا ہے۔وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ وہ چین کی سرکاری سربراہی والی معیشت کی جانب سے غیرمساوی مقابلے کے جواب میں یہ اقدام کر رہا ہے۔ابھی یہ سامنے آنا باقی ہے کہ کیا امریکہ کی اس ابتدائی چال کے جواب میں چین مزید سخت اقدام کرے گا۔اصولی طور پر چین ایپل جیسی امریکی ٹکنالوجی کمپنی پر محصول لگا سکتا ہے۔ اور ایسے اقدام کے نتیجے میں کمپنی اپنے خسارے کو پورا کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…