ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

سستے موبائل،گاڑیوں کے بعد اب سستے گھر چین نے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)نے 1 کروڑ 20 لاکھ گھروں کی قلت کے تناظر میں چینی کمپنیوں کو پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔یہ دعوت گزشتہ روز ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے تحت منعقدہ پاک چائنا کنسٹرکشن کانفرنس سے خطاب کے دوران آباد کے چیئرمین عارف یوسف جیوا نے دی۔ اس موقع پر چینی کمرشل قونصلر گاو چن شائی، ایسوسی ایشن آف چائنیز انٹر پرائزز کے

چیئرمیں لی ڑیا اوشن، آباد کے سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس، وائس چیئرمین سہیل ورند، سدرن ریجن کے چیئرمین الطاف تائی اور چینی کمپنیوں کے مالکان بھی موجود تھے۔عارف جیوا نے کہا کہ پاکستان میں 12 ملین رہائشی یونٹس کی کمی ہے، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے 180 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چین کی تعمیراتی کمپنیاں سی پیک منصوبے میں بڑی سرمایہ کاری کررہی ہیں، جدید تعمیراتی مشینری کی درآمدات سے پاکستان کی تعمیراتی شعبے میں جدت آئے گی۔چین کے کمرشل قونصلر گاو چن شائی نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی بہت گہری ہے، چین 50 برس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے، قراقرم ہائی وے اور دیگر درجنوں منصوبے اس کی عکاسی کرتے ہیں، سی پیک منصوبے سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، آباد کے ممبران اور چینی کمپنیوں کے درمیان روبط بڑھانے کیلیے کردار ادا کروں گا۔ چن شائی نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کیلیے تجارتی پل ہے اور یہ پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔

ایسوسی ایشن آف چائنیز انٹرپرائزز کے چیئرمیں لی ڑیا اوشن نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے 2018 میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلیے 41 معاہدے کیے ہیں، سی پیک منصوبوں میں توانائی، گوادر پورٹ، سڑکوں کی تعمیر اور انڈسٹریز میں سرمایہ کاری شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر منصوبہ مکمل ہونا بہت اہمیت کا حامل ہے، گوادر منصوبے سے اکنامک کوریڈور سمیت دیگر اہم سی پیک منصوبے منسلک ہیں۔لی ڑیا اوشن نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے سے 2 بڑی قومیں قریب آ گئی ہیں، دونوں اقوام نے ایک دوسرے کی زبانیں سیکھنا شروع کردی ہیں۔ اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس اور حسن بخشی نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…