بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

دنیا کے امیر ترین ممالک پیچھے رہ گئے، سعودی عرب چھا گیا سعودی ولی عہد نے ایک سال کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کتنے سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے گئے

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سعودی عرب 11نمبر پر ، مشرق وسطیٰ میں پہلے نمبر پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلومبرگ ایجنسی کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی سرمایہ کاری اور سمجھوتوں کی

وجہ سے سعودی عرب کا پہلا نمبر ہے۔ اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں سرمایہ کاری اور سمجھوتوں کا اعزاز قطر کے پاس تھے۔ سعودی عرب کے جنرل انویسٹمنٹ فنڈ نے گزشتہ برس نئے منصوبوں میں 54 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ 224 ارب ڈالر کے حجم کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں 11 ویں نمبر پر ہے ۔بلومبرگ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2016ء میں قطر نے 20 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جب کہ اس عرصے میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری 5 ارب ڈالر سے تجاوز نہ کر سکی۔ تاہم 2017ء میں کایا یک دم پلٹ گئی اور قطر کی سرمایہ کاری کا حجم سکڑ کر 3.5 ارب ڈالر رہ گیا جب کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔بلومبرگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے میدان میں سعودی عرب کی اس چھلانگ کا سہرا مملکت میں اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کے سًر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 4پانچ سال سے سعودی عرب میں شاہ سلمان کے اقتدار میں آتے ہی پرانی پالیسیوں کے مقابلے میں ولی عہد محمد بن سلمان نے نئی پالیسیوں کا اجرا کیا اور معاشی سطح پر کئی انقلابی تبدیلیاں بھی لے کر آئے جس کی بدولت سعودی عرب کی اقتصادی و معاشی صورتحال میں بھی کافی حد تک بہتری آئی ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…