اسلام آباد(آئی این پی ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران محصولات کی وصولی کی شرح میں 18.9 فیصد کا اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ٹیکس وصولیوں میں 3 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی ۔
بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال(2017-18 ء)کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران حکومتی آمدنیوں میں ہونے والے اضافے کا بنیادی سبب ایف بی آر کی جانب سے وصول کیے گئے ٹکیسوں کی شرح میں ہونے والا 22 فیصد کا اضافہ ہے۔