ابوظہبی (سی پی پی ) متحدہ عرب امارات میں جنوری کے لئے پٹرول کے نئے نرخنامے کا چارٹ جاری کردیا گیا ہے ، دسمبر کے مقابلے میں پٹرول کی تمام اقسام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، نئے نرخ نامہ میں ویلیوایڈڈ ٹیکس شامل کیا گیا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کو وزارت توانائی و صنعت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم جنوری سے 100پر 98پٹرول کی قیمت میں 9فلوس فی لیٹ اضافہ ہو اہے،
اب یہ ویلیو ایڈ ڈٹیکس کے ساتھ 2.24درہم فی لیٹر فروخت ہو گا،دسمبر میں اس کی قیمت 2.15درہم تھی، خصوصی 95 اور ای پلس 91پٹرول کی قیمت میں 9 فلوس اضافہ ہوا ہے۔اعلامیہ کے مطابق جنوری خصوصی 95 پٹرول 2.12 درہم فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ دسمبر میں اس کی قیمت 2.04 درہم تھی، ای پلس 91 کے فی لیٹر کی قیمت 2.05 ہوگی جبکہ یہ دسمبرمیں1.97درہم فی لیٹر تھا، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 13 فلس کا اضافہ ہوا ہے، اب یہ 2.33 درہم فی لیٹر میں ہوگا جبکہ دسمبر میں اس کی قیمت2.2درہم تھی۔