اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک قیام پذیر پاکستانیوں کے لیے اب پاکستان میں بینک اکاؤنٹ رکھنا لازمی قرار دیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی کے مطابق بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے حکومت پاکستان
کی طرف سے اپنے ملک میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی قرار دیا جا رہا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ بیرون ملک قیام پذیر افراد اپنے اکاؤنٹس میں رقم بھیجیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس عمل سے منی لانڈرنگ میں بھی کمی واقع ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اوورسیز کی وزارت اور سٹیٹ بینک نے تمام معاملات طے کر لیے ہیں اور بہت جلد ان پر عمل بھی شروع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ رقم کی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقلی سے ان صارفین کو مختلف فوائد حاصل ہوں گے جو بیرون ملک سے اپنی رقم بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجیں گے۔ سٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی نے کہا کہ ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کے بعد بیرون ملک سے آنے والی رقوم میں اضافہ ہو گا انہوں نے اس موقع پر بیرون ملک موجود پاکستانی بینکوں اور منی ایکسچینجرز کو اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنے کا مشورہ دیا تاکہ صارفین کی رقوم منتقلی کا عم تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ کار سے رقم منتقلی سے ان صارفین سے پاکستان میں موجود ان کے اثاثوں کے متعلق پوچھ گچھ کم ہو گی کیونکہ ان کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ موجود ہو گی۔