بیجنگ (آئی این پی) چین ملک کی جائیداد مارکیٹ کو معیاری بنانے کی اپنی تازہ ترین کوشش میں تجارتی املاک کی فروخت کی قیمتوں کے بارے میں ملک گیر معائنہ شروع کر ے گا،30اکتوبرسے 30نومبر تک وزارت ہائوسنگ و شہری ۔دیہی ترقی اور قومی ترقیاتی و
اصلاحات کمیشن تجارتی املاک کی فروخت کے بارے میں رئیل سٹیٹ ڈویلپرز اور ایجنٹوں کی بے قاعدگیوں کا مشترکہ طورپر معائنہ کریں گے،بے قاعدگیوں کی صورت میں سخت سزا دی جائے گی اور مخصوص کیسوں کو سرعام کیا جائے گا
تا کہ معائنے کی موثریت کو یقینی بنایا جا سکے، چین کی پراپرٹی مارکیٹ مسلسل سرد مہری کا شکار ہے،کیونکہ قیاس آرائیوں کا قلع قمع کرنے کے لئے سخت پالیسیوں کے پیش نظر اہم شہروں میں مکانوں کی قیمتیں ڈگمگاتی ہیں یا ان میں سست اضافہ ہوتا ہے ۔