ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بینک ٹرانزیکشنز کے بعدموبائل فون پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ،ایف بی آر نے بڑے کام کا آغازکردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے موبائل فون کمپنیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے ٹیلی نار پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا ہے ، بہت بڑی تعداد میں ٹرانزیکشنز کی وجہ سے ٹیلی نار کے آڈٹ میں

10 سے 12 ہفتے لگیں گے ۔ ٹیلی نار کے آڈٹ نتائج آنے کے بعد دیگر موبائل فون کمپنیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کیا جائے گا، اس ضمن میں ممبر آپریشن ان لینڈ ریونیو ایف بی آر خواجہ تنویرنے بتایاکہ ٹیلی نار نے ودہولڈنگ ٹیکس کیلئے نظرثانی شدہ ڈیٹا فراہم کردیا ہے، جس کے مطابق ٹیلی نار کے کسٹمرز کی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 41 ہزارہے جبکہ جولائی 2017 میں پری پیڈ کارڈز اور ایزی لوڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 9 کروڑ 80 لاکھ 64 ہزار روپے ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں، ان لینڈر یونیو کے متعلقہ فیلڈ افسران نے ڈیٹا کی چھان بین کے سلسلے میں سسٹم کو دیکھنے کیلئے کمپنی کا دو مرتبہ دورہ بھی کیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ کروڑوں ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کیلئے ان لینڈ ریونیو پروفیشلز کی خدمات بھی حاصل کریگا، یہ عام تاثر ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے ایف بی آر میں اتنی گنجائش نہیں ہے تاہم ان لینڈ ریونیو کے اعلی افسر نے اس تاثر کو مستردکرتے ہوئے بتایا کہ آڈٹ میں بعض تکنیکی دشواریاں ضرور ہیں لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ایف بی آر ٹیلی کام کمپنیوں کے آڈٹ کی صلاحیت اور اہلیت نہیں رکھتا، البتہ آڈٹ میں لامحالہ 3 سے 4ماہ لگ جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…