لاہور ( آن لائن) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کمرشل بنکوں کی مخصوص برانچیں آج رقوم کے لین دین کے لئے کھلی رہیں گی صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی رہنے والی ان بنکوں کی برانچوں میں عوام پیسوں کا لین دین کر سکیں گے بنک برانچوں کو کھلا رکھنے کی وجہ عیدالفطر بتائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں کل سے بند ہونگی، عید کی تعطیلات
کے سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ضلعی عدالتیں 24 سے 28 جون تک بند رہیں گی تاہم ضلعی عدالتوں میں ڈیوٹی ججز مخصوص مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے لاہور کی تینوں کچہریوں میں ڈیوٹی ججز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو عید کی تعطیلات کے دوران ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔