اسلام آباد (آن لائن)چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں 92 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران چین سے پاکستان میں 92 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد زائد رہی۔ہالینڈ 45 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے، 31
کروڑ ڈالر کے ساتھ امریکا تیسرے جبکہ فرانس 18 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔