بیجنگ (آئی این پی )چینی کمپنیوں نے قازقستان نیشنل ریلوے کمپنی کے ساتھ چین قازقستان بارڈر کے ساتھ زمینی بندرگاہ کے 49فیصد حصص خریدنے کا معاہدہ کیا ہے ، چین کی کاسکو شپنگ کارپوریشن اور جیان سو لیان ین گینگ پورٹ کمپنی خورجس ایسٹ گیٹ کے خصوصی اقتصادی زون میں واقع ڈرائی پورٹ کے 24.5فیصد حصص خریدے گی۔یہ بات چائنا کاسکو شپنگ کے ایک بیان میں کہی گئی ہے ۔
یہ ڈرائی پورٹ چین کے خود مختار ریجن سنکیانگ یغور میں خورجس کی بندرگاہ سے 15کلومیٹر دور دونوں ممالک کی سرحد پر واقع ہے ، اس زمینی بندرگاہ پر سامان ریلوے کے ذریعے مشرقی چین کے صوبے جیان سو سے لیان ین گینگ میں پانچ دن میں اور یورپ سے دس دن میں پہنچ سکتا ہے۔ چینی کمپنی کاسکو کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کے قیام سے اب تک ریلوے کی سرمایہ کاری کا پہلا منصوبہ ہے ۔