اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق خدشات قیاس آرائیاں ہیں‘ پاکستان میں بجلی کے بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ جلد گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی‘ ٹھوس اقدامات ہ وں تو پاکستان کی برآمدات 35 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔پاکستان میں چین میں مانگ والی مصنوعات تیار نہیں کی جارہیں اسی وجہ سے دو طرفہ تجارت میں عدم توازن پایاجاتا ہے۔
اتوار کو پاکستان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سن وی ڈونگ نے کہا کہ سی پیک سے متعلق خدشات قیاس آرائیاں ہیں۔ پاکستان میں چین میں مانگ والی مصنوعات تیار نہیں کی جارہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس اقدامات ہوں تو پاکستان کی برآمدات 35 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ پاکستان میں بجلی کے بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ جلد گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔