جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان جلداپنی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ میں تیل برآمد بھی کریگا،چین نے زبردست منصوبے کا اعلان کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)چینی کمپنی نے سندھ میں کراچی کے قریب دو بلین امریکی ڈالر لاگت سے آئل ریفائرنری لگانے کے لیے سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ریفائرنری میں سالانہ 10 ملین ٹن تیل صاف کیا جاسکے گا جسے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔اس سلسلے میں چینی کمپنی منگ یو آن ھولڈنگس گروپ کے چیرمین جی ھانگ شوئی کی قیادت میں کمپنی کی گیارہ رکنی وفد نے جمعہ کوچےئر پرسن سندھ

بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں آئل ریفائنری کے قیام کے لئے تجاویز پیش کیں اور کمپنی کی جانب سے پورٹ قاسم کراچی یا اس کے قریب دھابیجی ،گھارو ،نوری آباد ،ٹھٹھہ کوٹری کے علاقے میں 400ایکر اراضی پر محیط آئل ریفائنری اور اس سے ملحقہ صنعتوں کے قیام کے لئے مذاکرات کئے ۔ چےئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن نے چینی وفد کی آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کی خواہش اور پیش کش کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت اور اپنی جانب سے عملی تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ کمپنی اس سلسلے میں تما درکار ضروریات مثلا اراضی کے ساتھ ساتھ بجلی پانی گیس اور دیگر ضروریات بالخصوص افرادی قوت کی ضروریات کی مکمل تجاویز پیش کریں تاکہ کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جاسکے چینی وفد نے چےئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن کے تعاون کوسراہتے ہو ئے آئل ریفائنر ی قائم کرنے کے منصوبے کی مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کاعندیہ دیا۔۔اقتصادی ماہرین کاکہناہے کہ چین کی طر ف پاکستان میں آئل ریفائنزی قائم کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی اورملک میں تیل صاف ہونے کی وجہ سے اس کے اخراجات بھی کم ہونگے جبکہ اس ریفائنزی کے قیام سے تیل کے علاوہ دیگراہم مصنوعات تارکول سمیت کے نرخ بھی کم ہونگے اوران کوبھی بیرون ملک سے نہیں منگواناپڑے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…