نئی دہلی(آئی این پی )چین اور بھارت کے مابین تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال میں 46.7بلین ڈالر رہا ، اپریل 2016سے فروری 2017تک 11ماہ میں 0.87فیصد کمی ہوئی ۔ بھارت کی کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزیر نرملا نے راجیہ سبھا میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں چین اور بھارت کے درمیان تجارتی خسارہ
46.7بلین ڈالر رہا ۔ اس عرصہ میں بھارتی ایکسپورٹ میں 8.69فیصد کے ساتھ 8.94ڈالر جبکہ چین سے امپورٹ2.26فیصد کمی کے ساتھ 55.63ڈالر رہی ۔ چین کے ساتھ بھارت کا تجارتی خسارہ کم ہو کر 4.1فیصد رہا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے ترقیاتی پروگرام اورتجارتی معاہدے پانچ سال کیلئے دستخط کئے گئے ہیں ۔