اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا‘ دفاع اور دفاعی صنعت کے معاہدے پر دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے دستخط کئے‘ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے جو دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی جبکہ معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت بھی معاہدے میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان
دفاعی معاہدہ طے پاگیا ہے معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے۔ ڈیفنس کمیٹی مشترکہ دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی۔ معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت بھی معاہدے میں شامل ہے۔ دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔اس موق پرجنوبی افریقہ نے پاکستان کے بنائے گئے جنگی طیاروں جے ایف 17تھنڈرکی خریداری کی بھی خواہش کی ہے