پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم13.77ارب ڈالر ہوگیا، برآمدات اوردرآمدات کتنی؟ حیرت انگیزانکشاف

13  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم13.77ارب ڈالر ہوگیا، جس میں برآمدات 1.69ارب ڈالر اور درآمدات12.1ارب ڈالر ہیں، سی پیک کے تحت پاکستان میں انڈسٹریل زونز کے قیام کے بعد پاکستان کی چین کو برآمدات میں اضافہ ہوگا، گزشتہ5سالوں کے دوران دنیا بھر میں2کروڑ80لاکھ64ہزار 954میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے، رکن شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب

میں وزارت تجارت نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ رواں مالی سال 2016-17(جولائی تا اکتوبر) کے دوران پاکستان نے ملائشیا، افغانستان اور سویڈن کو پھل برآمد کئے ۔ کچھ ممالک میں پاکستان سے پھلوں کی درآمد اس لئے روکی گئی کہ پاکستان میں پھلوں کی ٹریٹمنٹ کیلئے مناسب پلان موجود نہیں تھے ، حکومت ملک بھر میں پھلوں کی ٹریٹمنٹ کے پلانٹ لگا رہی ہے جس سے پھلوں کی برآمد میں مزید اضافہ ہوگا ۔رکن زہرہ ودود فاطمی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت میاں نجیب الدین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم 2006-07میں 4ارب امریکی ڈالر کے لگ بھگ تھا جو 2015-16میں بڑھ کر 13.77ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ 2006-07میں پاکستان برآمدات 575ملین امریکی ڈالر تھیں جو 2015-16میں 1.69ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ اسی طرح چین کی پاکستان کو برآمدات 2006-07میں 3.5ارب امریکی ڈالر تھیں جو بڑھ کر 2015-16میں 12.1ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں انڈسٹریل زونز کے قیام کے بعد پاکستان کے چین کو برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔رکن شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں وزارت تجارت نے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان سے 15ہزار 64ملین ڈالر مالیت کے 2کروڑ80لاکھ64ہزار 954میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…