اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی سفارتخانے نے 250بلٹ پروف جیکٹس پاکستانی پولیس کے حوالے کر دیں

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی) پاکستان میں چینی سفارت خانے نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی پولیس کے لئے 250 بلٹ پروف جیکٹس فراہم کر دیں۔50 بلٹ پروف جیکٹس سی پی او ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اویس احمد ملک، 100 ڈپٹی انسپکٹر جنرل لاجسٹک پنجاب پولیس اطہر اسماعیل

نے اور 100 ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا ہ عرفان طارق نے ایک خصوصی تقریب میں وصول کیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ایوب چوہدری نے کہا کہ وہ پولیس کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے پر چینی سفارت خانے کے شکر گزار ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد اکبر ناصر خان، ڈی آئی جی اطہر اسماعیل اور ایس ایس پی عرفان طارق نے بھی چینی وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس کو مدد فراہم کرنا پاک چین لازوال دوستی کی زندہ مثال ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کے پولیس قونصلر لی چنگ چن نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی سفارتخانہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی پولیس کے لئے 250 بلٹ پروف جیکٹس فراہم کر دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…