پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا نے امریکہ کو بڑا دھچکا دیدیا ۔ مزید 2 میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل آبدوز کے ذریعے فائر کئے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکا کی جنگی مشقوں کے آغاز سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JCS) کا کہنا ہے کہ ان کی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد ان کی فوج ہائی الرٹ ہوگئی ہے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسی اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مل کر لانچ کی تفصیلات کا تجزیہ کر رہی ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوجیوں نے آج سے 11 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنی تھیں، جنہیں فریڈم شیلڈ 23 کا نام دیا گیا ہے۔