ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پھانسی کے قیدی کیساتھ ’’پھندا ‘‘ لگنے سے پہلے ہی نیا حادثہ پیش آگیا، پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 20  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر: سینٹرل جیل ون، سکھر میں سزائے موت کا ایک قیدی ہفتے کو دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ۔

سکھر کی سینٹرل جیل ون میں سزائے موت کے قیدی نظام الدین ولد محمد خان کو آج صبح دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا، تاہم لاش کے پوسٹ مارٹم کے ذریعے ہلاکت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

نظام الدین کو قتل کے مقدمے میں چند سال قبل جیکب آباد کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، جبکہ اس کی رحم کی درخواست سندھ ہائی کورٹ لا ڑکانہ بینچ میں زیرِ سماعت تھی۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدی کی ہلا کت کی اطلاع اس کے ورثاء کو دے دی گئی اور تمام ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کی جا ئے گی۔

دوسری جانب سکھر سینٹرل جیل میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور جیل کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوج کے دستے تعینات ہیں۔

جبکہ پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری بھی جیل کے اطراف موجود ہے۔

نمائندے کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو خطرناک دہشت گردوں عطاء اللہ اورمحمد اعظم کو سکھر سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سانحہ پشاور کے بعد سزائے موت پر پابندی ہٹانے کے بعد خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس کے تحت ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کوجمعے کی رات پھانسی دے دی گئی۔

ڈاکٹرعثمان پر 10 اکتوبر 2009 کو جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) پر حملے کی منصوبہ بندی اور قیادت، جبکہ ارشد مہربان پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر حملے کا الزام تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…