اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سمارٹ فون بیٹری کو محض 5 منٹ میں چارج کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)موجودہ عہد میں اسمارٹ فونز کو چارج کرنے کی ٹیکنالوجی کافی بہتر ہوئی ہے مگر ابھی کسی فون کی 100فیصد چارجنگ کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ تو انتظار کرنا پڑتا ہے۔تاہم بہت جلد آپ اپنے اسمارٹ فون کو محض 5منٹ میں مکمل چارج کر سکیں گے۔

جی ہاں ایک اسمارٹ فون کمپنی نے 300واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ فون بیٹری کو 0 سے 100 فیصد تک چارج ہونے کے لیے محض 5 منٹ سے بھی کم وقت درکار ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو میں اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔اس ویڈیو میں 4100 ایم اے ایچ بیٹری کو چارج کیا گیا تھا۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فون کی بیٹری کو صفر سے 50 فیصد تک پہنچنے میں 2 منٹ 11 سیکنڈ لگے۔اسی طرح 5 منٹ سے کچھ سیکنڈ قبل بیٹری 100 فیصد چارج ہوگئی۔کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے اڈاپٹر کو حجم چھوٹا رکھا گیا ہے۔تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کسی اسمارٹ فون میں کب تک اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جائے گا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…