اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر حریم شاہ اور ان کے شوہر کا مؤقف سامنے آگیا

datetime 1  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)حریم کے شوہر بلال کا کہنا تھا کہ ’مجھے حریم نے بتایا کہ وہ ایف آئی اے میں ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے پہلے ( سال بھر قبل ) ہی شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کا کہا‘۔بلال نے اس مؤقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے

جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو لیکن میں پہلے حریم کے ساتھ نہیں تھا اب ہوں اور میں نے ان ویڈیوز کے بعد آئندہ اسپین ٹرپ کو بھی کینسل کردیا ہم جلد پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ‘۔ پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں۔حریم شاہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر باتھ روم میں نہاتے ہوئے نازیبا حرکات کرتے نظر آرہی ہیں۔ٹِک ٹاکر کی یہ ویڈیوز ایک نامعلوم صارف کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے لیک کی گئی ہیں۔حریم شاہ نے ان لیک ویڈیوز پر ردِعمل دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں عائشہ ناز اور صندل خٹک نے لیک کی ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ جب ہم سب سہیلیاں ساتھ رہتی تھیں تو ان دونوں نے میرے فون سے ڈیٹا چوری کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عائشہ ناز پر مجھے پہلے ہی شک تھا اور وہ یہ ویڈیوز وائرل کرنے سے پہلے یہ کہہ بھی چکی تھی کہ وہ میری ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گی تو میں نے اس کے خلاف ایف آئی اے (FIA) میں شکایت درج بھی کروائی تھی لیکن اس وقت عائشہ ناز کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور کریں گی۔واضح رہے کہ حریم شاہ اکثر ہی مختلف تنازعات اور لیک ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں یہاں تک کہ ایک بار تو ٹِک ٹاکر کو سونے اور نقد رقم کی اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ترکی میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…