پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بابر کوہِ نور سے بھی بڑا ہیرا ہے، شاداب کا کپتان پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بابراعظم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ بابر کوہِ نور سے بھی بڑا ہیرا ہے۔ ایک انٹرویومیں شاداب خان نے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹر پر تنقید کرنا ناانصافی ہے،میرے خیال میں ہم ایسے ہیرے کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔شاداب نے کہا کہ پاکستان کو بابر کی صورت میں ایک شاندار ہیرا ملا ہے، وہ (بابر)کوہِ نور سے بھی زیادہ بڑا اور قیمتی ہیرا ہے۔نائب کپتان نے کہاکہ بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دبا ڈال رہے ہیں، آخر کار وہ انسان ہے، ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے جس طرح دنیا اس کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے جب لوگ اس پر بطور کپتان یا لیڈر شک کرتے ہیں، لوگوں کو اس کی عزت کرنی چاہیے جیسے ہم ٹیم میں عزت کرتے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…