لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی تارکین وطن کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات اور جاں بحق افراد کو غیر قانونی طور پر بھیجنے والے اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ایف آئی اے نے مرنے والوں کے ورثا ء سے بھی رابطہ شروع کر دیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔