منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانیوں کے لیے ٹرانزٹ ویزا سعودی حکام کی وضاحت جاری

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی حکام نے پاکستان اور دیگر ممالک سے آنے والے افراد کے لیے ٹرانزٹ ویزا کے حوالے سے ہدایات اور وضاحت جاری کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ٹرانزٹ ویزے کی سہولت کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ

کیا پاکستان سے آنے والوں کو ٹرانزٹ ویزا مل سکتا ہے۔مملکت کا ٹرانزٹ ویزا کسی بھی ملک کے ان شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے جو مملکت سے ہوتے ہوئے کسی دوسرے ملک جا رہے ہوں۔اگر پاکستان سے یورپ یا کسی اور ملک کا ویزا لگایا ہے اور وہاں جانے سے قبل سعودیہ ایئر یا ناس ایئر کی فلائٹ سے کنکٹنگ ٹکٹ خریدا جائے، اس صورت میں 4 دن کے لیے ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جاتا ہے جس کی انٹری سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی ایئر پورٹ پر متعین امیگریشن اہلکار کرتے ہیں۔حال ہی میں سعودی حکام کی جانب سے ٹرانزٹ ویزا متعارف کروایا گیا ہے جس کی کوئی فیس نہیں تاہم اس ویزے کی 2 بنیادی شرائط ہیں۔اول یہ کہ مسافر کی منزل کوئی دوسرا ملک ہو اور راستے میں وہ سعودی عرب مختصر قیام کرنا چاہتا ہو، اس صورت میں اسے ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جاتا ہے۔دوسری اہم شرط یہ ہے کہ ٹرانزٹ ویزا صرف سعودیہ یا ناس ایئر لائن کے مسافروں کو ہی جاری کیا جاتا ہے، کسی اور ایئر لائن سے سفرکرنے والوں کو یہ سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔ٹرانزٹ ویزے کے حصول کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ فضائی مسافر السعودیہ اور ناس ایئر کے الیکڑانک پلیٹ فارم سے ٹرانزٹ ویزے کی درخواست کریں گے جو خود کار سسٹم کے تحت دفتر خارجہ کے قومی ویزا پلیٹ فارم میں منتقل ہوجائے گی۔دفتر خارجہ اس پر فوری کارروائی کر کے ڈیجیٹل ویزا جاری کرے گا جو ای میل پر امیدوار کو بھیجا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…