منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمین کے اندر ایک اور دھاتی زمین کا انکشاف

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)کئی دہائیوں سے ہمیں اسکولوں اور یونیورسٹریز میں پڑھایا جاتا رہا ہے کہ ہمارا سیارہ زمین چار تہوں کرسٹ، مینٹل، بیرونی کور اور اندرونی کور سے بنا ہے۔اس مفروضے کو سائنسی حلقوں میں وسیع طور پر قبول کیا گیا۔لیکن اب آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی ایک تحقیق نے پانچویں تہہ کے شواہد کا انکشاف کیا ہے، ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جہاں بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہے،

لیکن کچھ سائنس دان اس سے بالکل بھی حیران نہیں۔اے این یو کے ریسرچ اسکول سے ارتھ سائنسز کے ڈاکٹر تھانہ سون پھام نے وضاحت کی کہ اِنر کور کے اندر ایک دھاتی گیند کے وجود کا قیاس تقریبا 20 سال پہلے پیش کیا گیا تھا اور اب ہم نے اس مفروضے کو ثابت کرنے کے لیے ایک اور ثبوت فراہم کیا ہے۔ماہرین گزشتہ ایک دہائی میں 200 زلزلوں اور جھٹکوں کے دوران پیدا ہونے والی زلزلہ کی سرگرمیوں کا مطالعہ کرکے اپنے اس نتیجے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے خاص طور پر اس چیز کو مرکزِ مطالعہ رکھا کہ زلزلہ کی لہریں زمین کے اندرونی حصے سے کتنی تیزی سے گزرتی ہیں۔یہ لہریں زمین کے مرکز سے براہ راست سفر کرتی ہیں اور زلزلے کے مقام پر واپس آنیب سے پپہلے زلزلے کے ٹرگر پوائنٹ (جسے اینٹی پوڈ بھی کہا جاتا ہے) کے مخالف سمت سے باہر نکلتی ہیں۔ڈاکٹر فام نے وضاحت کی کہ گنجان آباد سیسموگراف نیٹ ورکس کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے سگنلز کو بڑھانے کے لیے ایک تکنیک تیار کرکے ہم نے پہلی بار زلزلہ کی لہروں کا مشاہدہ کیا، جو زمین کے قطر کے گرد پانچ بار آگے پیچھے اچھلتی ہیں۔ پچھلے مطالعات میں صرف ایک ہی اینٹی پوڈل اچھال ریکارڈ کی گئی ہے۔نہ صرف یہ تکنیکی ترقی ہمیں اپنے سیارے کو اس کی موجودہ حالت میں بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی، بلکہ یہ محققین کو زمین کے ماضی اور مستقبل کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرنے کی بڑی صلاحیت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔مطالعہ کے شریک مصنف پروفیسر خرویج کالچیچ کے مطابق،

یہ نتائج دلچسپ ہیں کیونکہ یہ زمین کے اندرونی مرکز اور اس کے درمیانی علاقے کی تحقیقات کا ایک نیا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔پروفیسر کالچیچ نے کہا کہ یہ اندرونی کور زمین کی ارتقائی تاریخ کے ٹائم کیپسول کی طرح ہے۔یہ ایک فاسل ریکارڈ ہے جو ہمارے سیارے کے ماضی کے واقعات میں گیٹ وے کا کام کرتا ہے۔

وہ واقعات جو زمین پر کروڑوں سے اربوں سال پہلے پیش آئے۔زلزلہ کی لہر کے تجزیے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سب انر موسٹ انر کور میں ایک کرسٹل لائن مرکب ڈھانچہ ہے جو بیرونی حصوں سے بہت مختلف ہے، بنیادی طور پر سائنس دانوں کو تحقیقات کے لیے سیاروں کے ارتقا کا ایک مکمل نیا باب پیش کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…