منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کنگز کے تبریز شمسی نے ’’جوتا‘‘اٹھا کر جشن منانے کی وجہ بتادی

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز کے تبریز شمسی نے ’’جوتا‘‘اٹھا کر جشن منانے کی وجہ بتادی

لاہور ( این این آئی)پاکستان سپر لیگ 8میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی نے ملتان سلطانز کے خلاف وکٹ لینے پر جوتا اٹھا کر جشن منانے کی وجہ بتا دی ۔ ٹوئٹر صارف نے جنوبی افریقہ کے کرکٹر تبریز شمسی سے سوال کیا کہ جوتا اٹھا کر جشن منانے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبریز شمسی نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بولر وکٹ لیتا ہے تو کبھی کبھار امپائر تھرڈ امپائر سے تصدیق کرتا ہے یہ آئوٹ ہے کہ نہیں ہے۔تبریز شمسی نے کہا کہ اسی طرح میں بھی تھرڈ امپائر کو نمبر ملاتا ہوں اور پوچھتا ہوں یہ آئوٹ ہے کہ نہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے تبریز شمسی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، جوتے سے فون ملانا جشن کے اظہار کا طریقہ ہے۔واضح رہے کہ تبریز شمسی وکٹ لینے کے بعد اپنا جوتا اتار کر نمبر ڈائل کرتے ہیں اور اسے کان سے لگاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…