جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چیتا کسی نے گھر میں پالا ہوا تھا،اسلام آباد پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

datetime 18  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی علاقے میں تیندوے کے آزاد گھومنے پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر میں تیندوا گھس آیا تھا جس سے رہائشی افراد خوف زدہ ہوگئے تھے، تاہم رات گئے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے 6 گھنٹوں بعد قابو کرلیا تھا۔وائلڈ لائف کی ٹیم تیندوے کو پنجرے میں ڈالنے میں ناکام رہے تو رات 10 بجے کے قریب اہلکاروں نے تیندوے کو مکمل طور پر بے ہوش کردیا جس کے بعد تیندوے کو بند جگہ پر قید کیا گیا۔وائلڈ لائف بورڈ کے سربراہ رانا سعید خان نے کہاکہ تیندوے کو ریسکیو سینٹر میں رکھا جائے گا جو اسلام آباد چڑیا گھر کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر طارق بنگش نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ جنگلی نہیں بلکہ ایک پالتو تیندوا ہے لیکن وہ بے انتہا ڈرا ہوا ہے اور اسی وجہ سے مسلسل غرا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس تیندوے کی عمر دو سے تین سال کے درمیان ہے اور اسے حال ہی میں ریسکیو گئے بھورے بھالو، چیتے اور متعدد بندروں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔طارق بنگش نے کہا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاقوں میں متعدد افراد نے تیندوے سمیت متعدد جنگلی جانوروں کو گھر میں پال رکھا ہے۔

اسلام پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 اور 289 کے تحت تھانہ سہالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چیتا کسی نامعلوم شخص نے گھر میں پالا ہوا تھا، ملزم نے خطرناک جانور رکھ کر شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا، ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے تیندوے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات اسلام آباد کے نجی چڑیا گھر سے فرار ہونے والا تیندوا زندہ ہے اور جانوروں کی ریسکیو سینٹر میں خیریت سے ہے۔انہوں نے لکھا کہ 6 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد تیندوے کو قابو کیا گیا اس دوران وائلڈ لائف عملے کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے، نجی چڑیا گھروں کو بند کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…