جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

یہ کہاں کا انصاف ہے ہر ٹیکس عوام دے اور مزے نام نہاد اشرافیہ ،حکمران طبقات حا صل کریں، متحدہ علماء کونسل کا بھی مراعات واپس لینے کا مطالبہ

datetime 17  فروری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی، مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ

ملکی ترقی کیلئے مراعات یافتہ طبقات سے مراعات واپس لی جائیں،صدر ، وزیراعظم، وزراء، مشیروں سمیت ججز، جرنیل اور ہر سرکاری ملازم کو عام آدمی کی طرح جینا ہوگا، یہ کہا ں کا انصا ف ہے کہ ہر ٹیکس عوام دے اور مزے نام نہاد اشرافیہ اور حکمران طبقات حا صل کریں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پہلے ہی غر یب عوام مہنگا ئی کی چکی میں پس چکی ہے ایسے حالا ت میں مزید ٹیکس لگا کراور پیٹرو لیم مصنوعات مہنگی کرکے غر یب عوام کو قر بانی کا بکرا بنایا جا نا ظلم عظیم ہے ۔مہنگا ئی ، بے روز گاری اور بد امنی اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے پاکستان کی تمام سیا سی ومذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکرملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے سو چ بچار کریں اورمراعا ت یا فتہ طبقہ بھی رضا کارانہ طور پر ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے اپنی مراعات کا کچھ حصہ قر بان کرے۔ صدر ، وزیراعظم، وزراء، مشیروں سمیت ججز، جرنیل اور ہر سرکاری ملازم کو عام آدمی کی طرح جینا ہوگا، یہ کہا ں کا انصا ف ہے کہ ہر ٹیکس عوام دے اور مزے نام نہاد اشرافیہ اور حکمران طبقات حا صل کریں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…