کراچی(آئی این پی) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1855 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 67 ہزار 953 روپے کی سطح پر آگئی۔قبل ازیں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اور فی دس گرام قیمت میں 686 روپے کی کمی آئی تھی۔