اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم بہادر قوم ہیں، سانحے ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے پاکستانی کرکٹرز بھی پشاور دھماکے پر غمزدہ

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستانی کرکٹرز نے بھی پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ اللہ پاک ہمارے پیارے ملک پر رحم فرمائے۔بابر اعظم نے لواحقین کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے

اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر پشاور دھماکے سے متعلق لکھا ہے کہ ہم بہادر قوم ہیں، نہ ہی یہ سانحے ہمارے حوصلے توڑ سکتے ہیں اور نہ ہماری مساجد خالی کر سکتے ہیں ان شا اللہ۔انہوں نے لکھا ہے کہ بس دل میں یہی سوال آتا ہے کہ اس کا شکوہ ہم کس سے کریں؟۔محمد رضوان نے یہ بھی لکھا ہے کہ اللہ پاک پاکستان کی حفاظت فرمائیں اور محبت و عافیت کی ہوا چلا دیں، آمین۔شاداب خان نے بھی پشاور دھماکے سے متعلق سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔شاداب خان نے لکھا ہے کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، متاثرین کے درد کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ اللہ وہ امن واپس لائے جس کے ہم بحیثیت قوم مستحق ہیں۔نسیم شاہ نے متاثرین کے اہلِ خانہ کے لیے تعزیتی پیغام بھی لکھا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر پشاور دھماکے کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔شاہین آفریدی نے لکھا ہے کہ اپنے ملک کے لوگوں کو تکلیف میں دیکھ کر میرا دل روتا ہے، یہ رکنا چاہیے۔انہوں نے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے دعا بھی کی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…