ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایشیا کے امیر ترین شخص پر فراڈ کرنے سمیت متعدد سنگین الزامات عائد

datetime 26  جنوری‬‮  2023 |

نیو یارک(آئی این پی)ایک امریکی کمپنی نے ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی کمپنیوں کو اکانٹنگ فراڈ اور اسٹاک کی ہیرا پھیری میں ملوث قرار دیا ہے،امریکا کی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ کی جانب سے اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہم اپنی 2سالہ تحقیقات کے نتائج کو جاری کررہے ہیں اور ایسے شواہد پیش کیے جارہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ 218ارب ڈالرز مالیت کا اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک کی ہیرا پھیری اور اکائونٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے،رپورٹ میں تو گوتم اڈانی کے گروپ آف کمپنیز کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے،رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے اڈانی گروپ کے آف شور فنڈز کے حوالے سے امریکی کمپنی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی،رپورٹ میں متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں اڈانی خاندان کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی دی گئیں اور دعوی کیا گیا کہ ان کمپنیوں کو کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکسوں کی چوری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،اس رپورٹ کے نتیجے میں گوتم اڈانی کی کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں نمایاں کمی آئی،اڈانی گروپ کی جانب سے فی الحال رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب گوتم اڈانی اپنی شخصیت کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کرکے جارحانہ انداز سے نئے کاروباری شعبوں میں قدم رکھ رہے ہیں،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے قریب تعلق کو بھی گوتم اڈانی کی کاروباری سلطنت کی کامیابی کا راز سمجھا جاتا ہے،2008میں ارب پتی بننے کے بعد اب گوتم اڈانی 119ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین جبکہ ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…